اورنج ٹرین آزمائشی سروس کیلئے تیار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میٹرو ٹرین سٹیشنز سے کوڑا کرکٹ کا صفایا جبکہ روٹ کو خوبصورت گملوں سے سجا دیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق ٹرانسپورٹ کے میگا پراجیکٹ اورنج ٹرین کے آجٹیسٹ رن کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ٹیسٹ رن ڈیرہ گجراں ڈپو سے علی ٹاؤن سٹبلنگ یارڈ تک ہوگا۔ اورنج ٹرین کے ٹیسٹ رن کا وقت دوپہر 2 بجے مقرر کیا گیا ہے۔اورنج ٹرین میں سفر کرنے والے مہمانوں کو ڈیرہ گجراں ڈپو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیسٹ رن کی مرکزی تقریب علی ٹاؤن سٹبلنگ یارڈ میں ہوگی۔ مرکزی تقریب دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر سجائی جائے گی۔ٹرین 45 منٹ میں 27.1 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔ ٹیسٹ رن کے دوران تمام میٹرو سٹیشنز کو شٹر لگا کر بند رکھا جائے گا۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گا۔
میٹرو اورنج لائن ٹرین
ا