بینظیر قتل کیس،نامزد مرکزی ملزم پرویز مشرف کے مزید 4پلاٹوں کی قرقی کا حکم

    بینظیر قتل کیس،نامزد مرکزی ملزم پرویز مشرف کے مزید 4پلاٹوں کی قرقی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بے نظیر قتل کیس کے چالان میں نامزد ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے مزید چار پلاٹ قرقی کا حکم جاری کرتے ہوئے عدالت نے کیس داخل دفتر کردیا ہے۔ پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈارنے بینظیر قتل کیس کے چالان میں مرکزی ملزمان قرادیئے گئے سابق صدر پرویز مشرف کے ڈی ایچ اے کراچی میں تین اور اسلام آباد میں مزید ایک کمرشل پلاٹ کی تفصیل موصول ہونے کے بعد چاروں،پلاٹوں بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کردیا سوموار کے روز سماعت کے موقع پر ایف آئی اے کی انسپکٹر عظمت نے سابق صدر پرویزمشرف کے مزید 4 پلاٹوں بارے تفصیل عدالت میں پیش کی ایف آئی اے کی جانب سے بتا یا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد اور بنک اکاؤنٹس ضبط کرنے کے احکامات کے بعد مزید پلاٹوں کا انکشاف ہوا تھا جسکی تفصیل عدالت کے روبرو پیش کردی گئی ہے جس پر خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے سابق صدر پرویز مشرف کے. یہ چاروں پلاٹ بھی قرق کرنے کا حکم دیدیا۔
مشرف کے پلاٹوں کی قرقی

مزید :

صفحہ اول -