ڈکلیئرڈ مجرم لندن جاسکتا ہے تو زرداری کیوں نہیں‘ شیخ رشید
عبدالحکیم (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں میری توقع سے زیادہ لوگ آئے مجھے اتنے لوگ اسلام آباد اکٹھے ہونے کی امید نہیں تھی فضل الرحمن میری توقع سے چار دن زیادہ اسلام آباد میں ٹھہرے فضل الرحمن پیسے پورے کرکے واپس لوٹے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بتائیں انکو آزادی مارچ سے کیا حاصل ہوا وہ ہمیں کچھ نہیں بتا سکتے تو علماء کو ہی بتا دیں کے انہیں کس کا استعفیٰ ملا دسمبر کے دس دن گزر گئے باقی بیس دن انتظار کرتے ہی گزر جائیں گے۔ ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں کرنے والے انجانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ نواز شریف کے ڈاکٹر کا میڈیکل بھی چیک کر لیں گے کہ وہ سیاسی ڈاکٹر ہے کہ اصلی ڈاکٹر حقیقت سامنے آ جائے گی شریف برادران کو آرام ہی لندن جا کر آتا ہے لندن میں جا کر بیٹھک کرنے والے میگا پراجیکٹ مافیا اور چوروں لٹیروں کا ٹولہ ہے جو پہلے نواز شریف کو سعودیہ لے گئے تھے اب وہی لندن بھی لے گئے ہیں جب تک حالات نارمل نہ ہوے آل شریف واپس نہیں آئیں گے آل شریف صرف میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔مجھے لگتا ہے کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر پانچ سال واپس نہیں آئیں گے۔ ن لیگ تین حصوں مریم، شہباز اور شاہد خان عباسی میں تقسیم ہو گئی ہے اب یہ سیاسی نہیں صدارت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ن لیگ کی تین پارٹیاں بن گئیں ہیں مریم نواز کے لندن جانے کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا احترام کریں گے۔ نواز شریف کے لندن جانے کے معاملے میں عمران خان کی حد تک کوئی ڈیل نہیں ہوئی عمران سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کے ڈاکٹر کی رپورٹس بھی ٹھیک نہیں تھی میرے خیال میں نواز شریف پر پیسوں کی شرط لگانا غلط تھی وزیراعظم کیلئے ہر روز ایک نیا ایشو کھڑا ہوتا ہے مگر پھر بھی عمران کامیاب ہو گا اگر ایک ڈیکلئیرڈ مجرم لندن جا سکتا ہے تو زرداری کیوں نہیں آئندہ چند ماہ میں لوٹا ہوا پیسہ واپس آ رہا ہے۔شیخ رشید نے بلاول پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا بلاول ابھی بچہ ہے وہ آئیں بائیں شائیں کرتے رہتے ہیں بلاول حکومت کی فکر کرنے کی بجائے اپنے صوبہ سندھ کی فکر کریں کہ وہاں کا کیا حال ہے وہاں ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں ملتی شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کراچی کی حالت کوڑا کرکٹ سے بھی بدتر کردی ہے بلاول قابل اعتراض زبان کا استعمال کرنے سے پرہیز کریں جب ہم جواب دیں گے تو تمہاری آواز نوابشاہ تک جائے گی -
شیخ رشید