چین کا پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان کو اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا فیصلہ

  چین کا پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان کو اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چین نے معروف پاکستانی سائنسدان اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عطا الرحمان کو اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ڈاکٹر عطا الرحمن کو چینی صدر کی جانب سے سائنس اور ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ 7 جنوری کو دیا جائے گا، انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ’کیمسٹری کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا،اس سے پہلے یہ بین الاقوامی ایوارڈ دنیا کے متعدد سرکردہ سائنسدانوں کو دیا جا چکا ہے،ڈاکٹر کارلو روبیا اور ڈاکٹر زورس الفاروف شامل ہیں،پروفیسر عطاء الرحمن پاکستان کے سب سے زیادہ ایوارڈ یافتہ اور بہترین سائنس دان ہیں،ڈاکٹر عطا الرحمان نے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز ہلال امتیاز اور اعلی ترین قومی ایوارڈ نشان امتیاز سمیت 4 سول ایوارڈ حاصل کیے ہیں،ڈاکٹر عطا الرحمان کے پاس 1250 سے زیادہ بین الاقوامی اشاعتیں ہیں جن میں امریکہ اور یورپ میں 341 کتابیں شامل ہیں، چین اور ملائشیا نے ان کے بین الاقوامی شہرت کے اعتراف میں ان کے نام پر بڑے تحقیقی مراکز قائم کیے۔

پاکستانی سائنسدان

مزید : صفحہ اول


loading...