پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز کا شیڈول بھیج دیا

  پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز کا شیڈول بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بنگلا دیش سریز کا شیڈول بنگلادیش کو بھیج دیا، سریز کا آغاز آئندہ برس جنوری میں راولپنڈی سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان بنگلا دیش میچ کا تفصیلی شیڈول بنگلا دیشی حکام کو بھیج دیا ہے جس کے مطابق دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں آئندہ برس 31 جنوری سے 4 فروری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 8 سے 12 فروری کو ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی سی بی نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہوم سیریز ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے پاکستان اب کوئی سیریز بیرون ملک نہیں کھیلے گا۔پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے سیکیورٹی وفد نے 3 سیریز کیلئے سیکیورٹی پلان کا جائزہ بھی لیا ہے۔پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ ایک حصّہ پاکستان میں ہو اور دوسرا حصّہ باہر کھیلا جائے۔ ذرائع کے مطابق اب پالیسی بدلی تو پی ایس ایل اور دوسری سیریز پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تو اسے اپنے پوائنٹس کھونا پڑیں گے۔یاد رہے کہ اس سے رواں برس بنگلا دیش ویمن اور انڈر 16 ٹیمیں پاکستان کا کامیاب دورہ کر چکی ہیں۔