ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی بہترین لمحہ ہے،قومی اسٹار کرکٹرز
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی اسٹار کرکٹرز، راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے منتظردس سال کا انتظار ایک طویل عرصہ تھا، میچ کے آغاز کا شدت سے انتظار ہے، راشد لطیف ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ایک بہترین لمحہ ہے،جبکہ معین خان نے کہا کے سیریز کا کامیاب انعقاد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کے مستقل انعقاد کا سبب بنے گا،جبکہ بچپن میں عظیم کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھنے کے لیے اسکولز سے چھٹی کرتے تھے، جبکہ شاہد آفریدی کا کہنا تھاملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی درحقیقیت پی سی بی کی کوششوں کا نتیجہ ہے، انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ فینز کو اسٹیڈیم تک پہنچنے میں سہولیات فراہم کرے۔ محمد یوسف کاکہنا ہے سری لنکا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد ایک بڑی خبر ہے۔ شعیب ملک کاکہنا ہے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ایک جذباتی لمحہ ہے،جبکہ عمر گل کاکہنا ہے کہ مداح دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کرنے میدان میں آئیں کیونکہ یہاں جیت صرف کرکٹ کی ہوگی،