پی سی بی نے بنکلہ دیش کوایک ٹسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے کی تجویز دیدی

  پی سی بی نے بنکلہ دیش کوایک ٹسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے کی تجویز دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنکلہ دیش کے ساتھ آئندہ ماہ شیڈول دو میچوں کی سیریز کا ایک ٹیسٹ کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے کی تجویز دے دی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہاس کا مقصد ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ کی حوصلہ افزائی کرنا اور بنگلہ دیش کو پیش کش کرنے کی وجہ کم ہوتے شائقین کے مسئلے کا توڑ کرنا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمارا اردہ ہے کہ ہوم سیریز میں کم از کم ایک ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو، تماشائیوں کی خاصی تعداد کے علاوہ اس کا فائدہ یہ ہے کہ ہمیں اپنے کرکٹ سیزن کو طول دینے کا ایک موقع میسر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر سیزن اپریل کے وسط یا اوائل میں ختم ہوتا ہے تو ہم اس کو ڈے اینڈ نائٹ میچوں کے ذریعے توسیع دے سکتے ہیں۔ احسان مانی کا کہناتھا کہ خالی میدانوں میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا مناسب نہیں ہے اور اس خیال کے ساتھ ہمیں امید ہے کہ تماشائی شام کو اپنے کام سے واپسی پر اس منفرد تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہر ٹیسٹ کھیلنے والا ملک ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ شروع کرچکا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ سیریز میں کم ازکم ایک ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے۔