پریس کلب کے زیراہتمام میڈیا سنوکر ٹورنامنٹ اختتام پذیر

پریس کلب کے زیراہتمام میڈیا سنوکر ٹورنامنٹ اختتام پذیر

  



پلاہور (پ ر) لاہور پریس کلب سنوکر ٹورنامنٹ 2019ء کے موقع پر صدر ارشد انصاری نے کہا ہے کہ وہ صحافیوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور الیکشن سے قبل کلب ممبران اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے جو وعدے کئے تھے ان پر من وعن عمل پیرا ہیں اور گزشتہ سالوں میں کلب کی جو خستہ حالت ہوگئی تھی اس سے بتدریج ہم نکل کر ایک مرتبہ پھر کلب کو ترقی کی راہ پرگامزن کر چکے ہیں۔ انہوں نے سنوکر ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن پر آنے والے حافظ عمران اکرم، رنراپ محمد علی سونو، تیسری پوزیشن پرآنے والے عدنان بٹ اور چوتھی پوزیشن پر آنے والے کاشف ہاشمی سمیت تمام ونرز کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ آج سنوکر ٹورنامنٹ کے شرکاء کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیکھ کر جھے بے انتہا خوشی ہو رہیے اور بہت جلد فیض احمد ہال میں ایک نئی سنوکر ٹیبل کے اضافہ کے ساتھ ایک اعلیٰ درجہ کے سنوکر کلب میں مجود سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی اور آئندہ ٹورنامنٹ میں نقد و دیگر انعامات میں بھی گرانقدر اضافہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، ممبر گورننگ باڈی عمر ان شیخ، محمد احمد رضا، رانا طاہر، گل نواز، قاسم رضا، سنوکر ٹورنامنٹ کمیٹی کے ممبر ندیم اعجاز، رانا عمران سمیت ممبران کی بی تعداد موجود تھی۔ سنوکر ٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے مہمان خصوصی و سپونسرز ملک کریم، اسد بٹ، عمران نوشاہی، کرامت غوری، شاہد حسین، محمد امین، اظہر زیدی، ایڈیشنل سیکرٹری ایمرا نعمان شیخ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو بہترین ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے صحافیوں کا مورال بلند ہوتا ہے اور انہیں مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تقریب میں ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں مختلف انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ صدر ارشد انصاری نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر سنوکر کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی