سنوکر:یوکے چیمپئن شپ کا ٹائٹل چینی کھلاڑی نے نام کر لیا

  سنوکر:یوکے چیمپئن شپ کا ٹائٹل چینی کھلاڑی نے نام کر لیا

  



لندن: (مانیٹرنگ ڈیسک) دھیمے مزاج کے کھیل سنوکر میں چینی کیوئسٹ ڈنگ جن ہوئی نے یو کے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ”ڈیلی میل“ کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے سنوکر چیمپئن شپ میں چین کے 32 سالہ کھلاڑی ڈنگ جن ہوئی نے ٹائٹل جیتنے کے لیے سکاٹش حریف سٹیفن میگیوائر کو زیر کیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق رینکنگ میں 16 ویں نمبر پر براجمان چینی کھلاڑی 10 سال بعد ٹائٹل جیتا اس قبل وہ 2005ء اور 2009ء میں بھی ایونٹ جیت چکے ہیں۔ڈیلی میل کے مطابق 38 سالہ سکاٹش سٹیفن میگیوائررینکنگ میں چینی کھلاڑی سے دو درجے اوپر ہیں، دوسری بار ٹائٹل جیتنے کا خواب پورا نہ ہو سکا اس سے قبل وہ 2004ء میں ایونٹ جیت چکے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائٹل جیتنے کے بعد چینی کھلاڑی دو لاکھ برطانوی پاؤنڈز (چار کروڑ پاکستانی روپے) حاصل کر پائے

جبکہ ہارنے والے سکاٹش کھلاڑی کے حصے میں 80 ہزار برطانوی پاؤنڈز (80 لاکھ روپے) آئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی