پاکستان، سری لنکا راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ٹریفک پلان جاری

  پاکستان، سری لنکا راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ٹریفک پلان جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اورسری لنکاکے ٹیسٹ میچ کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس نے راولپنڈی شہر کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے جس کے تحت 230 ٹریفک وارڈن اور 4500 پولیس اہلکارشہر بھر میں تعینات کیے جائیں گے،دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 تا15دسمبرتک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلاجائیگا۔سری لنکن ٹیم کی راولپنڈی میں موجودگی کے دوران نیا ٹریفک 10تا15دسمبرتک روزانہ صبح6سے شام6بجے تک نافذالعمل ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پلان کے تحت سٹیڈیم روڈ جسے ڈبل روڈ بھی کہا جاتا ہے، نائنتھ ایونیوچوک سے ڈبل روڈ اور پھر یہاں سے مری روڈ تک دو طرفہ ٹریفک کے لیے بندرہیگا جب کہ راولپنڈی آنیوالی ٹریفک کوایکسپریس وے سلپ ٹرن سے ایکسپریس وے پرموڑا جائیگا۔ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد کی جانب آنے والے ٹریفک کو ایکسپریس وے سلپ ٹرن کے قریب سے فیض آباد ایکسپریس وے کی جانب سے موڑا جائے گا جب کہ راولپنڈی میں داخل ہونے والا ٹریفک ڈھوک کالاخان،کھنہ اورکرال استعمال کرکے شہر میں داخل ہوسکے گا۔راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے ٹریف کو کڈنی سینٹر سے مخالف سمت کی جانب واپس اسلام آباد کی طرف موڑا جائے گا۔

جبکہ آئی جے پرنسپل روڈ اور نائنتھ ایونیو چوک سے راولپنڈی آنے والا ٹریفک پنڈورا چنگی کٹاریاں اور کیریج فیکٹری سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گا۔