اوٹی سی لاہور چیلنج کپ کا افتتاحی میچ آج کھیلاجائیگا

  اوٹی سی لاہور چیلنج کپ کا افتتاحی میچ آج کھیلاجائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)اوٹی سی لاہور چیلنج کپ کا افتتاحی میچ آج ایل سی سی اے گراؤنڈ پر راجہ کلب اور گولڈن سٹار کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،اس میچ میں عابد حسین اور شاہد دیوان امپائرنگ اور وارث بشیر اسکورر کے فرائض انجام دیں گے۔ٹورنامنٹ کے دوسرے روز11دسمبر بدھ کو ایل سی سی اے گراؤنڈ پر ینگ مغل پورہ جم خانہ کا مقابلہ باغبانپورہ گرینرز سے ہوگا۔


جمعہ 13دسمبر کو ریس کورس گراؤنڈ پر ٹاؤن شپ کراؤن اور غالب سپورٹس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ہفتہ 14دسمبر کو باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ پر لاہور جم خانہ اور غازی آباد جم خانہ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔