35 ویں محمد یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کادوسراسیمی فائنل البلال کلب نے جیت لیا

35 ویں محمد یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کادوسراسیمی فائنل البلال کلب ...

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)35 ویں محمد یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں البلال کلب نے سٹیگ کلب کو6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں قدم رکھ لئے۔ماڈل ٹاؤن گرینز گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں سٹیگ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اووروں میں 7وکٹوں کے نقصان پر175رنز سکور کئے۔ظفر گوہر نے 5 چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے61 رنز بنائے۔شاہد علی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے24رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کی۔البلا ل کلب نے مطلوبہ ہدف4 وکٹوں کے نقصان پر18.1 اووروں میں 176رنز بنا کر حاصل کر لیا۔

ؤ خیام عباس نے3 چھکوں اور10چوکوں کی مدد سے68 رنز بنائے۔ راؤ خیام عباس اور شاہد علی کو مشترکہ مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔فائنل میں البلال کلب کا مقابلہ ٹاؤن شپ وائٹس سے ہو گا۔البلال کلب نے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز دوسری مرتبہ حاصل کیا ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی