پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن حکومت کے تابع نہیں، احسان مانی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہیکہ بطور چیئرمین ٹاسک فورس برائے سپورٹس اپنی سفار شات حکومت کو دیدی ہیں ان پر عملدرآمد ہو یا نہ ہو اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ احسان مانیکا کہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن حکومت کے تابع نہیں ہے وہ آئی او سی کے چارٹر اور اولمپک موومنٹ کے تحت ان کی نمائندہ تنظیم ہے۔ بعض لوگ جان بوجھ کر اسے متنازعہ بنا رہے ہیں جس پر اگر آئی او سی نے ایکشن لیا تو پاکستان پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔ بطور چیئرمین ٹاسک فورس برائے سپورٹس حکومت کو جو تجاویز دی تھیں ان میں پاکستان سپورٹس بورڈ کو ختم کرنے کے لیے کہا گیا تھا کہ اس کا کھیلوں کی ترقی کے لیے کوئی کردار نہیں ہے۔
، ابھی تک حکومت کو بھجوائی جانے والی شفارشات پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بطور چیئرمین ٹاسک فورس برائے سپورٹس کا عہدہ سفارشات مرتب کر کے حکومت کو پہنچانے تک تھا اب میں اس ٹاسک فورس کا چیئرمین نہیں ہوں۔ حکومت کی مرضی ہے کہ وہ میری سفارشات پر عمل کرتی ہے یا نہیں۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ملک میں آئی او سی کی نمائندہ تنظیم ہے جو اولمپک چارٹر کے تحت کام کرتی ہے اس کے معاملات میں حکومت مداخلت نہیں کر سکتی ہے۔