سکیورٹی ملے توآسٹریلوی کرکٹ بورڈ 2022 میں دورہ پاکستان کیلئے پر امید ہے،کیون رابرٹس

    سکیورٹی ملے توآسٹریلوی کرکٹ بورڈ 2022 میں دورہ پاکستان کیلئے پر امید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس کاکہنا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ 2022 میں دورہ پاکستان کیلئے پر امید ہے لیکن کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو لے کر کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے۔حالیہ برس ستمبر میں تین روزہ دورہ پاکستان پر آنے والے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کا پاک آسٹریلیا سیریز کے حوالے سے اپنے بیان میں کیا۔کہنا تھا کہ2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونیوالے حملے کے بعد انٹرنیشنل ٹیم پاکستان آ کر ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی تھی، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ پر امید ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم سے پاکستان میں شیڈول آئندہ سیریز کے بعد پاکستان میں مزید ٹیمیں بھی پاکستان کھیلنے کیلئے آئیں گی


،سی ای او کرکٹ آسٹریلیا کیون رابرٹس کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ پاکستان کا مقصد پاکستان آ کر سکیورٹی کے معاملات کو قریب سے دیکھنا تھا اور اس چیز کو جانچنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کس قدر تسلی بخش انتظامات کا ارادہ رکھتا ہے، اور اگر حالات بہتر ہوئے تو آسٹریلوی ٹیم 2022 میں ضرور پاکستان کا دورہ کریگی۔واضح رہے کہ آخری بار آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان 1998 میں مار ک ٹیلر کی قیادت میں کیا تھا۔