سری لنکاکی ٹیم کی پاکستان آمد بہت خوش ائند ہے، شائقین کرکٹ

سری لنکاکی ٹیم کی پاکستان آمد بہت خوش ائند ہے، شائقین کرکٹ

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکاکی ٹیم کی پاکستان آمد بہت خوش ائند ہے اور امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس سیریز میں عمدہ پرفارمنس کامظاہرہ کرے گی ان خیالات کا اظہار شائقین کرکٹ نے لنکن ٹیم کی پاکستان آمد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا عادل،رشید،حمید،شاکر،نبیل نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے آسٹریلیا میں ناقص کھیل کامظاہرہ کیا اور ہمیں مایوس کیا امید ہے کہ اب پاکستان کی ٹیم عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اس کیلئے پوری ٹیم کو سخت محنت کی ضرورت ہے اور کپتان اظہر علی کے لئے ایک بہت بڑا امتحان ہے اب اس پر کس طرح سے وہ پورا اترتے ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی ثابت کرے گا اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کاشف،شانی،زبیر،اسد،حفیظ اور مانی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے اور اس سے پاکستان کی ساکھ پوری دنیا میں بحال ہوگی اور ٹیسٹ کرکٹ کا سفر پاکستان میں اب شروع ہوگا جسکا ہم مدتوں سے انتظار کررہے تھے زاہد،شکیل،عادل،زنیر اور ساجد نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اور اس کا ہمیں بہت یدت سے انتظار تھا امید ہے کہ سری لنکاکی ٹیم کے اس دورہ کے بعد اب دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آکر کھینے کے لئے آئیں گی۔ امید ہے کہ اس دورہ سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا پاکستان کرکٹ بورڈ کی اس حوالے سے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی اس مشکل وقت میں جوکردار ادا کیا ہے ہم اس کا بھی بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں پوری قوم کو دس سال سے جس وقت کا انتظار تھا اب وہ آگیا ہے اور ہم اپنے کھلاڑیوں کو میچز میں خوب سپورٹ کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...