پنجاب سرمایہ کاری بورڈکاذیلی دفترجلد ملتان میں قائم کیا جاے گا

پنجاب سرمایہ کاری بورڈکاذیلی دفترجلد ملتان میں قائم کیا جاے گا

  



راولپنڈی(آن  لائن)پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 31 واں اجلاس چئیرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ  سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت منعقد  ہوا۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے  جاری  سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ زیربحث آیا۔ بورڈز آف گورنرز کے اجلاس میں چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے بورڈ کے نومنتخب ممبران کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق امور کو بڑھانے  کے لئے اجتماعی نقطہ نظر اپنایا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹیو جہانزیب برانہ نے بورڈز آف گورنرز کے ممبران کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے متعلق مختلف پراجیکٹ کے متعلق بریفنگ دی.اس موقع پر معزز ممبران نے مختلف پراجیکٹ کے متعلق تجاویز بھی پیش کی۔  اجلاس میں صوبہ کے لئے سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے والے ادارے کی حیثیت سے پی بی آئی ٹی کے  کردار پر تبادلہ خیال کیا ، تمام ممبران  نے اس بات پر مکمل اتفاق رائے کیا کہ پی بی آئی ٹی کو اپنے بنیادی مینڈیٹ کی فراہمی کے لئے اپنی صلاحیت کو استوار کرنا ہوگا اور مقامی کاروبار کرنے والی کاروباری شخصیات کی حوصلہ افزائی اور ان کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مقامی سرمایہ کار کو سہولیات فراہم کرنے سیمزید روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے اور صوبے میں ایف ڈی آئی کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

 ممبران نے ملتان میں پی بی آئی ٹی کا سب آفس قائم کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دی اور شیخ احسن رشید نے آفس کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا  پبٹ کا دائرہ کار جنوبی پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی بڑھایا جاے گا۔اس موقع پر  تمام ممبران نے پی بی آئی ٹی کو پنجاب میں نئی   سرمایہ کاری کی سہولت اور کاروباری شخصیات کو پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے اور پنجاب میں کاروباری  سرگرمیوں کی تکمیل کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : کامرس


loading...