گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کا مغل جنرل ہسپتال سیالکوٹ میں میڈیکل کیمپ
لاہور (پ ر) گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال لاہو مغل جنرل ہسپتال سیالکوٹ میں ریڑھ کی ہڈی، جوڑوں کے درد اور ہڈیوں کے دیگر امراض کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ممتاز آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز کی ٹیم کے ارکان اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حسیب، ڈاکٹر رضوان ملک، ڈاکٹر وقار شاہ، ڈاکٹر احسن نواز، ڈاکٹر عاطف چوہدری، ڈاکٹر آصف خان، ڈاکٹر جواد اورڈاکٹر عاطف خان (سیالکو ٹ) نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا جبکہ فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر سادان اورڈاکٹر موصب نے مریضوں کو مختلف بیماریوں کے حوالے سے مختلف قسم کے مساج اور ورزش کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مریضوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔شاہد افضل کھوکھر اور نعیم اختر نے مغل جنرل ہسپتال کی طرف سے معاونت کی اور کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس۔ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن مغلیہ نعیم اختر ہیلی فیکس نے کہا کہ مغل جنرل ہسپتال کسی قسم کے مذہبی، علاقائی اور بردادری ازم سے بالا تر رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کے سرگرم عمل ہے۔یہاں سال میں دو بار آنکھوں کا مفت کیمپ لگایا جاتا ہے جبکہ گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال لاہو ر کے تعاون سے بھی مفت کیمپ کا سلسلہ شروع ہے۔ یاد رہے کہ گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کو پاکستان کا سب سے پہلا سپائن سنٹر بنانے کا اعزاز حاصل ہے جہاں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی بھی علاج کی غرض سے آتے ہیں۔