دراز 20 ہزار سے زائد فروخت کنندگان اور 440  برانڈز پر مشتمل مارکیٹ بن گئی

دراز 20 ہزار سے زائد فروخت کنندگان اور 440  برانڈز پر مشتمل مارکیٹ بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ملک بھر سے 20 ہزارسے زیادہ فروخت کنندگان اور 440 معروف قومی و بین الاقوامی برانڈز نے گذشتہ برسوں کے دوران ملک کی مشہور آن لائن مارکیٹ پلیس دراز کی ترقی میں مدد فراہم کی۔ فروخت کنندگان کی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے اور یہ یقینی بناتے ہوئے کہ برانڈز پریمیم کسٹمر کے تجربے کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں، دراز نے سال بہ سال غیر معمولی نمو دیکھی اور اپنی کیٹیلاگ میں اضافہ کر کے 10 ملین مصنوعات شامل کیں اور صارفین کو تفریحی تجربہ فراہم کیا۔20 ہزار متحرک فروخت کنندگان کا ایک طبقہ دراز کا بنیادی شراکت دار ہے اور اس پلیٹ فارم نے مفت تعلیم کے ذریعہ ان کو بااختیار بنانے کیلئے مربوط کوششیں کی ہیں۔ ہر ماہ، یہ پلیٹ فارم دراز یونیورسٹی کے ذریعہ 3 ہزار سے زائد کاروباری افراد کو آن لائن منصوبے شروع کرنے کے لئے معلومات فراہم کرتا ہے۔
 نئے اور موجودہ فروخت کنندگان کو مصنوعات کی قیمتوں کا تعین، پیکیجنگ اور کسٹمر کے تجربے سے متعلق وسیع تر اسباق پیش کئیجاتے ہیں۔ فروخت کنندگان مختلف پالیسیوں کے بارے میں بھی جانتے ہیں جن کو دراز صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سختی سے نافذ کرتا ہے۔ 50 معاشی مراکز پر فروخت کنندگان کو مزید مدد فراہم کی جاتی ہے، جو کئی بڑے شہروں میں پروڈکٹ فوٹو گرافی، مصنوعات کی فہرست سازی اور آرڈرز کی تکمیل کے ساتھ نئے سیلرز کی مدد کرنے کے لئے شروع کئے گئے ہیں جب تک کہ وہ اپنے پہلے 60 آرڈرز حاصل نہ کرلیں۔
440 بین الاقوامی اور قومی برانڈز نے صارفین کو مستند مصنوعات کی پیش کش اور 14 دن کی واپسی کی پالیسی کا وعدہ کرنے کے ساتھ دراز مال پر اپنے آفیشل اسٹورز لگائے۔ دراز اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ برانڈز ایپ گیمنگ کی طرح کی خصوصیات کے ذریعے صارفین کو دلچسپ اور جدید خریداری کا تجربہ فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور یہ ملک کا آن لائن شاپنگ کا واحد پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

مزید :

کامرس -