یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کا گیا رہواں کانووکیشن12دسمبرکو ہوگا
لاہور(اے پی پی)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کاگیا رہواں کانووکیشن 12 دسمبر کو ہوگا۔ چانسلر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کانووکیشن کی صدارت کرینگے۔ کانووکیشن کیلئے کئے جا نے والے انتظا مات کا جا ئزہ لینے بارے دوسری میٹنگ کا انعقاد سٹی کیمپس لا ہور میں ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کی۔ اجلا س میں کانووکیشن کیلئے بنائی گئیں تما م انتظا می کمیٹیو ں کے کنوینر اور سیکر ٹر یو ں نے شر کت کی اور کانووکیشن کی تیا ری سے متعلقہ انتظامات با رے اجلا س کو تفصیلی آگا ہ کیا۔
کا نو وکیشن میں ڈاکٹر آف ویٹر نری میڈیسن، ڈاکٹر آف فارمیسی،بی ایس آنر ز،ایم بی اے، ڈاکٹر آف نیو ٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس، ایم ایس سی،بی ایس آنر ز،ایم فل اورپی ایچ ڈی کے گر یجو یٹ طلبہ و ظالبا ت اپنی ڈ گر یا ں و صو ل کر ینگے جبکہ پوزیشن حا صل کر نے وا لے سٹو ڈنٹس کومیڈ ل د یے جائیں گے۔کا نو وکیشن کی فل ڈریس ریہر سل 11 د سمبر کو ہو گی۔