آبی ذخائر 

  آبی ذخائر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد21300 کیوسک اور اخراج 40000کیوسک، دریائے کابل میں  نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد9100 کیوسک اور اخراج 9100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد15400 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد12600 کیوسک  اور اخراج  6100کیوسک ہے۔

 تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1478.24 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا  ذخیرہ 2.431 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی  موجودہ سطح 1180.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.206 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ   0.128 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -