نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی آگئی

  نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی آگئی

  



کراچی (این این آئی)نارتھ کراچی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (این کے آئی ڈی ایم سی) نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے سلسلے میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کردیا ہے۔ اس ضمن میں مختلف سڑکوں کو نہ صرف تعمیر کیا گیا ہے بلکہ سڑکوں کی دیکھ بھال کے علاوہ کارپیٹنگ کا بھی جاری ہے۔این کے آئی ڈی ایم سی کے جاری اعلامیے کے مطابق روڈ 2000پر بھی ترقیاتی کام شروع کردیا ہے جو تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے تعطل کا شکار تھاتاہم تجاوزات کے خاتمے کے بعد اب اس سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا جارہاہے۔جس سے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں واقع صنعتوں کو بلارکاوٹ خام مال کی ترسیل میں خاطر خواہ مدد ملے گی جبکہ برآمدی صنعتوں کو غیر ملکی آرڈرز کی تکمیل کے لیے مال کی بندرگاہ تک بروقت ترسیل میں بھی آسانی ہوگی۔ 

نارتھ کراچی صنعتی ایریا کے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے مینجمنٹ کمپنی اس وقت 3منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور چوتھے منصوبے کا بھی91فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔این کے آئی ڈی ایم سی نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں بحال کئے گئے انفرا اسٹرکچر کی دیکھ بھال اورمرمت کے لیے باقاعدہ ویجی لینس ڈپارٹمنٹ بھی قائم کیا ہے تاکہ انفراسٹرکچر کوطویل عرصے تک استعمال کے محفوظ اور قابل استعمال بنایاجاسکے۔

مزید : کامرس


loading...