مسز فطرت الیاس بلور سارک چیمبر کی ایگزیکٹو ممبر منتخب
پشاور(آن لائن)وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کی فاؤنڈر مسز فطرت الیاس بلور سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوگئی ہیں۔ مسز فطرت الیاس بلور نے وویمن چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے خیبر پختونخوا کی کاروباری خواتین کیلئے گراں قدر خدمات ا نجام دی ہیں۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک وویمن چیمبر آف کامرس کی صدر مسز رخسانہ نادر‘ سینئر نائب صدر آسیہ جہانگیر نے مسز فطرت الیاس بلور کو سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔