سرکردہ چینی سمارٹ فون برانڈ ”ایلی فون“پاکستان میں متعارف

سرکردہ چینی سمارٹ فون برانڈ ”ایلی فون“پاکستان میں متعارف

  



لاہور(پ ر)فرانس،اسپین،پرتگال اور ملائشیا میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے بعد چین کے سرکردہ اسمارٹ فون مینو فیکچرر ایلی فون پاکستان میں راک موبائل پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر پاکستان میں متعارف کرادیا گیا ہے،اس ضمن میں ایک پروقار پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ حریم فاروق کو پاکستان میں سال 2019اور 2020کیلئے پروموشنل مہم کیلئے برانڈ ایمبسیڈر مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔اس تعارفی تقریب میں ایلی فون گلوبل کے بانی و سی ای او Mr Ji, کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ سیکٹر،میڈیا،ٹیلی کام،حکومتی و شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد بھی موجود تھے۔تعارفی تقریب کی خوبصورت شام کا آغاز تلاوت قر آن پاک سے ہوا جس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا،تقریب میں سب سے پہلے برانڈ ایمبسیڈر حریم فاروق کا اسٹیج پر مدعو کیا گیا جس کے بعد ایلی فون اور پاکستان میں اس کو متعارف کرائے جانے کے حوالے سے ایک تعارفی پریزینٹیشن پیش کی گئی۔تعارفی پریزینٹیشن کے بعد برانڈ کے تمام نمائندگان نے پاکستان میں ایلی فون کے متعارف کرائے جانے کے حوالے سے پریزینٹیشنز پیش کیں جس میں ایلی فون کے بانی و سی ای او Mr Ji, کی تقریر بھی شامل تھی،اس کے بعد راک موبائل پرائیویٹ لمیٹڈ،دراز پی کے اور ایلی فون کی ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے تقاریر کی گئیں جنہوں نے ایلی فون کے موبائل کی نئی رینج سے متعلق خصوصیات پیش کیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کو ایکسپیرئنس زون میں ایلی فون کی نئی رینج کے تجربے سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

ایلی فون پاکستانی مارکیٹ میں اپنے 5جدید اسمارٹ فون متعارف کرارہا ہے جس میں مڈ رینج کے اسمارٹ فونز ELEPHONE A6 Mini اور ELEPHONE A6 Max،فلیگ شپ ہائی اینڈ ہائی اسمارٹ فونز

ELEPHONE PX (3 GB Ram), ELEPHONE PX (4 GB Ramاور ELEPHONE U2شامل ہیں۔ایلی فون بنیادی طور پر خوبصورت ڈیزائن،پریمیم بلڈ کوالٹی اور بہترین کارکردگی کے ساتھ تخلیقاتی اور صارف دوست اسمارٹ فونز تیار کرنے پر توجہ دیتا ہے۔ایلی فون اسمارٹ فونز کی مکمل رینج مختلف قیمتوں میں دستیاب ہوگی جو کہ ملک بھر میں اسمارٹ فونز کے طلبگاروں کی وسیع تعداد کو اپنی جانب راغب کرے گی۔تمام ایلی فون اسمارٹ فونز جدید OS: Android 9.0 pie کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف کرائے جائینگے جس کی قیمت 18,999روپے سے شروع ہوگی۔

مزید : کامرس


loading...