بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کی فراہمی 8کھرب روپے سے تجاوز کر گئی 

  بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کی فراہمی 8کھرب روپے سے تجاوز کر گئی 

  



اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ ماہ کے دوران شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں  اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق نومبر میں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں (ایڈوانسز) کا حجم 8.019 ٹریلین روپے ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 3.48 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال نومبر میں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 7.749 ٹریلین روپے رہا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرکے اختتام پر شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 8.019 ٹریلین روپے رہا،نومبر2019ء میں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں میں 0.075 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔ نومبرمیں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں میں اکتوبرکے مقابلے میں اضافے کا تناسب 0.93 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کامرس