انسدادپولیو مہم کی موثرمانیٹرنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر و زیراعلیٰ آفس میں صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس منعقدہوا۔جس میں صوبائی وزراء مراد راس،فیاض الحسن چوہان،چیف سیکرٹری پنجاب،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ڈبلیو ایچ او، بل گیٹس فاؤنڈیشن، یونیسف،روٹری انٹرنیشنل کے نمائندوں اوراعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈویڑنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرزاورچیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں انسداد پولیو کیلئے کیے جانے والے اقدامات اورمستقبل کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزراء مراد راس اورفیاض الحسن چوہان نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ انسداد پولیو کیلئے مربوط انداز میں موثر اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے اوراضلاع میں انسداد پولیو ویکسینیشن مہم کی مقامی سطح پر موثرمانیٹرنگ ہوگی۔ڈپٹی کمشنر ہر ضلع میں انسداد پولیو ویکسینیشن مہم کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں گے۔انسدادپولیو مہم میں نمایاں شخصیات اورہیروزعملی طورپر حصہ لیں گے۔اجلاس میں انسدادپولیومہم کی کامیابی کیلئے منتخب نمائندوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انسداد پولیو ویکسینیشن ٹیموں میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔اجلاس میں دسمبر سے اپریل تک پنجاب میں انسداد پولیو کی3 خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔جمعتہ المبار ک کے خطبات میں بھی انسداد پولیو مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے موذی مرض کا خاتمہ ایک قومی ذمہ داری ہے۔بچے ہمارا مستقبل ہیں،