موسم سرما کی چھٹیاں 24سے 31دسمبر تک ہوں گی
لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیاں شیڈول کے مطابق 24 سے 31 دسمبر تک ہونگی، تاحال چھٹیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی پنجاب بھر کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کی گئی تھیں۔ تاہم سرد موسم اور شدید دھند کی وجہ سے اسے 15 جنوری تک بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔