ریلوے کا ٹرین آپریشنل سسٹم مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے

          ریلوے کا ٹرین آپریشنل سسٹم مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)پاکستان ریلوے کی ترجمان نے کہا ہے کہ کہ پاکستان ریلوے کا ٹرین آپریشنل سسٹم مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی مجموعی طور پر وقت کی پابندی 80فیصد رہی ہے۔کراچی،لاہور اور پشاور سمیت تمام شہروں سے صبح کے وقت روانہ ہونے والی تمام ٹرینیں مقررہ وقت پر روانہ ہوئیں۔ اور اسی طرح شام کی تمام گاڑیاں بھی اپنے مقررہ اوقات کے مطابق اپنی منزل کی جانب روانہ ہوں گی۔ مسافروں کی دوران سفر پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرینوں کی پابندی وقت کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں اور اس حوالے سے پیش آنے مسائل پر جلد قابو پا لیا جائے گا تاکہ مسافروں کی پریشانی کا جلد از جلد ازالہ کیا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...