اورنج ٹرین شہباز شریف کا لاہور یوں کیلئے تحفہ ہے،عظمیٰ بخاری
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین شہبازشریف کا لاہوریوں کیلئے بہترین تحفہ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرکے ذہانت مندی کا ثبوت کیاہے۔شہبازشریف کو عدالت گیارہ ماہ منصوبے پر کام کرنے سے نہ روکتی تو ایک سال قبل ٹرین ٹریک پرہونی تھی۔شہبازشریف نے لاہوریوں کیلئے سستی اور معیاری سفری سہولت کا وعدہ پورا کردیا۔اورنج لائن ٹرین کو سفید ہاتھی قراردینے والے آج شرم سے پانی پانی ہورہے ہیں۔اگر آج مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی تو لاہور میں گرین لائن اور پرپل لائن بھی چل چکی ہونی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی پی او چوک میں اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ترجمان پنجاب کا مزید کہنا تھا گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران شہبازشریف کے کسی منصوبے پر مزید کام نہیں ہو سکا۔پنجاب حکومت نے دو بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز رکھے۔لیکن پنجاب کی ترقی و خوشحالی پر خرچ ہونے والا پیسہ حکومتی شاہ خرچیوں پر اڑادیا گیا۔