کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ریڈیالوجی ورکشاپ

  کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ریڈیالوجی ورکشاپ

  



لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ریڈیالوجی ورکشاپ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی /کیمکانہ /کیمکا یوکے سالانہ کانفرنس کے موقع پر ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ای ایم یو /میو ہسپتال کے زیراہتمام ہوئی پروفیسر خالد مسعود گوندل وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،پروفیسر اسد اسلم خان چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال اور ڈاکٹر طاہر خلیل چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال نے بھی اس موقع پر شرکت کی. ورکشاپ کی نگرانی اور کوآرڈینیشن ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن کے ای ایم یو پروفیسر عائشہ شوکت نے کی، اس ورکشاپ میں مختلف اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی. ڈاکٹر اویس احمد، جنرل اور نیورو انٹرویوینشنل ریڈیولاجسٹ نے جنرل اور نیورو ویسکولر انٹرنٹیشنل پروسیجرز کے بارے میں آگاہی دی،جگر کے کینسر، بڑی اور چھوٹی آنت کی بیماریوں اور معدے کی مختلف بیماریوں کا علاج بذریعہ جدید طریقہ ہائے انجیوگرافی کی افادیت اور کینسر کے ممکنہ علاج بغیر سرجری کے ڈاکٹرز کو معلومات فراہم کیں. لیکچرز کے بعد ڈاکٹر فیصل ندیم، ڈاکٹر رضوان اصغر اور ڈاکٹر علی منصور نے مریضوں پر انٹرنیشنل ریڈیالوجیکل طریقہ علاج کی ٹریننگ دی.ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی / میو ہسپتال دماغ کی نس پھٹنے اور دماغ کے فالج سے بچاؤ کیلئے علاج کی سہولت بذریعہ انٹرنیشنل ریڈیالوجی شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور جلد ہی یہ سہولت بھی فراہم کی جائے گی.وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ڈاکٹر ماہ جبین ہیڈ آف ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کیای ایم یو /میو ہسپتال اور آرگنائزنگ ٹیم ڈاکٹر نواز رشید، ڈاکٹر صدف عروج اور ڈاکٹر طاہر قدیر کو ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور خدمات کو سراہا.

مزید : میٹروپولیٹن 1