عقید ہ ختم نبوت وحدت امت کی بنیاد ی علامت ہے،میاں اویس

  عقید ہ ختم نبوت وحدت امت کی بنیاد ی علامت ہے،میاں اویس

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکر ٹر ی میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ عقید ہ ختم نبوت وحدت امت کی بنیاد ی علامت ہے۔ حضور ؐ کی فرما نبرداری میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے انہو ں نے ایوان احرار میں کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری ہمیں اپنے اکابرین سے ورثہ میں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ملک کیخلاف مہرے کے طور پر استعما ل ہو رہے ہیں۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے کردار سے نئی نسل کو آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت روح ایمان کا چراغ ہے ”اور یہ چراغ ہم قیامت کی صبح بجھنے نہیں دیں گے“۔ انہو ں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ تعالیٰ عقید ہ ختم نبوت پر کسی قسم کی لچک نہیں دکھائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1