سابق حکمرانوں نے تعلیم کا شعبہ بھی تباہ کردیا،ڈاکٹر سیمی بخاری

  سابق حکمرانوں نے تعلیم کا شعبہ بھی تباہ کردیا،ڈاکٹر سیمی بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے ریلوے‘پی آئی اے اور دیگر اداروں کی طر ح ایجوکیشن کے شعبے کو بھی تباہ کر دیا ہے‘نئے پاکستان میں سستی اور میعاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ بیسک فاؤنڈیشن سکول کی سالانہ تقر یب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہی تھیں جبکہ اس موقعہ پرتحر یک انصاف کی ایم پی اے نیلم حیات‘تحر یک انصاف کی مر کزی رکن ثروت گوہر‘مقدسہ ایاز‘ثروت شجاع‘ملک حیات سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کے ترقی کیلئے وہاں سستی اور معیاری تعلیم کا ہونا بہت ضروری ہے۔

مگر بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں لیکن الحمد اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت ایجوکیشن کے شعبے پر بھر پورع توجہ دے رہی ہے جسکے لیے وفاق اور پنجاب میں ایجوکیشن کے حوالے سے بہت سے پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔
سیمی