الحمراء ہال میں ا لا اعلیٰ انٹر نیشنل اسلامک سکول کی تقریب تقسیم انعامات

الحمراء ہال میں ا لا اعلیٰ انٹر نیشنل اسلامک سکول کی تقریب تقسیم انعامات

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)الحمراء ہال میں ا لا اعلیٰ انٹر نیشنل اسلامک سکول کی جانب تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا، معروف اسکالر محمود جہانگیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر طلباء نے دلکش پرفارمنس پیش کی۔ تفصیلا ت کے مطا بق پرنسپل نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے. طلباء نے تقریری مقابلوں سمیت مختلف ٹیبلوز میں حصہ لیا۔ پرنسپل ارم زہرا نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ طلباء کو غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ دلوانے کی کوشش کریں،،بچے مستقبل کے معمار ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے آج سے بیس سال قبل جو خواب دیکھا تھا وہ آج قوم کے معما روں کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہما رے سکول کا وژن اسلامی طرز تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید دور کے نصاب پر بھی فوکس کر رہے ہیں۔تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر طیبہ امتیاز سمیت والدین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

مزید : میٹروپولیٹن 1