عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے،مولانا عزیز الرحمن

  عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے،مولانا عزیز الرحمن

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام دوروزہ تحفظ ختم نبوت کورس جامع مسجد الریاض اسلامیہ پارک لاہورمیں منعقد ہوا۔کورس میں مختلف عنوانات پر مبلغین ختم نبوت نے لیکچرز دیے بعدازاں کورس کی اختتامی تقریب مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے نائب امیر پیررمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی۔تقریب میں مجلس کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی، جنرل سیکرٹری ضلع لاہور مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت ضلع لاہور مولانا عبدالنعیم،ناظم تبلیغ مولانا عبدالعزیز، خطیب جامع مسجد مفتی محمدعقیل، امام قاری محمدعبداللہ، بھائی ابراہیم ودیگر علماء اور عوام نے شرکت کی۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس وقت قادیانیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔مولانا علیم الدین شاکر نے کہا کہ علمائے کرام نوجوانوں کو عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور فنتہ قادیانیت کے حوالے سے نوجوانوں کو آگاہ کریں قادیانی مختلف روپ میں نوجوان نسل کو گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہیں پاکستان کی نیشنل اسمبلی میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی کوششوں سے قادیا نیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا اور 1973کے آئین میں غیر مسلم اقلیت کا بل منظور کر کے آئینی طور پرانکا سد باب کیا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر دور میں علماء کرام نے متحد ہو کر اس کا دفاع کیا اس وقت قادیانی منظم طریقے سے نوجوانوں کو علماء سے دور کر مرزائیت کی دعوت دے رہے ہیں ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ قادیانیوں کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرے۔مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یواین او کوآسمانی کتابوں اور انبیاء کرام کی ناموس کی حفاظت کے لیے عالمگیر قانون سازی کرنا ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...