حکومتی پالیسیوں نے ملک کو مسائلستان بنا دیا،ذکر اللہ مجاہد

حکومتی پالیسیوں نے ملک کو مسائلستان بنا دیا،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط فیصلہ سازی اور پالیسیوں نے ملک کو مسائلستان بنا دیا ہے۔ تبدیلی کی دعویدار حکومت نے قوم کو بے تحاشہ مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 147 کے دورہ کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں امیر زون مقدس علیم قریشی، سیکرٹری حافظ عمران الحق، امیر علاقہ شمالی جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمد شوکت، سیکرٹری علاقہ شمالی لاہور اطہر محمود، صدر جے آئی یوتھ شمالی لاہور حافظ انعام، رہنما جماعت اسلامی سقوط کلیم، زبیر خان، مولانا بابر جمال، کاظم شاہ، عبدالرحمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت کی ہر محاذ پر مایوس کن اور ناقص کارکردگی کے باعث عوام میں شدید غصہ پایا جارہا ہے۔غریب آدمی دوقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اقتدار سے قبل قوم کو دلفریب نعروں اور وعدوں سے قوم کو بیوقوف بنایا ہے۔ عوامی فلاح و بہبود کے نام پر آنے والی حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے جو حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ذکر اللہ مجاہد