کرغستان کے ایمبیسیڈ ر اریک بشمبے کی کمشنرسیف انجم کے ساتھ ملاقات
لاہور (جنرل رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویڑن/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم سے کرغستان کے ایمبیسیڈ ر اریک بشمبے نے ٹاؤن ہال میں ملاقات کی۔کمشنر لاہور ڈویڑن / ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم نے اْن کا ٹاؤن ہال آمد پر پْرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پربات چیت کی گئی۔ کیپٹن (ر)سیف انجم نے ایمبیسیڈ ر اریک بشمبے کو شہر لاہور کی تاریخ پرتفصیلی بریفنگ دی۔دونوں ممالک کے مابین سسٹر سٹی معاہدہ کے بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایمبیسڈر کرغستان اریک بشمبے نے شہر لاہور کے ثقافتی ورثہ کو سراہا۔اس موقع پر چیف کارپوریشن آفیسرسید علی عباس بخاری، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹرمیاں وحید الزمان، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ انکوائری امین اکبر چوپڑا بھی موجود تھے