ناروے واقعہ سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی
لاہور (سٹی رپورٹر)الخدمت گروپ بازار صداں کاراں ملک نعیم نے کہا ہے کہ ناروے میں قر آن مجیدکی بیحرمتی کے واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دینی اورروحانی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ناروے میں مسلسل مسلمانوں کے حساس جذبات سے کھیلنے کوشش کر کے امت مسلمہ غیرت کو چیلنج کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت ناروے کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کرے انہوں نے کہاکہ مسلمان قر آن مجید اور نبی آخر الزمانؓ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔عیسائی دنیا کی پوپ پال ایسے واقعات کے روک تھام کے لیئے اپنا کردار ادا کر نے کے لئے آگے بڑھیں۔ صرف مذمتی بیان دینے کام نہیں بنے گا۔ اس طرح کے واقعات تصادم اور انتشار اور عالمی امن کے لیئے خطرہ کا باعث بنتے ہیں۔ یورپ اس افسوسناک واقعہ پر مسلم دنیا سے معافی مانگے۔اس افسوسناک واقعہ سے یورپ کا مکرہ چہرہ سامنے آگیا ہے۔ جس نوجوان نے قرآن پاک کا دفاع کیا ہے اس کو پوری امت مسلمہ کا سلام ہے۔