معاشرے کی اصلاح اور امن میں علماء کابنیادی کردار ہے،اجمل قادری

      معاشرے کی اصلاح اور امن میں علماء کابنیادی کردار ہے،اجمل قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوریؒ شیرانوالہ گیٹ اندرون شہر میں عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر حضرت مولانا میاں محمد اجمل قادری کی زیر سرپرستی منعقد ہونے والا سلسلہ راشدیہ قادریہ کا سالانہ دو روزہ اجتماع اختتام پذیر ہوگیااجتماع میں آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے نامور علماء و مشائخ اور متعلقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجتماع سے پروفیسر ڈاکٹر علامہ خالد محمود(پی ایچ ڈی لندن) مولانا محمد اجمل قاردی، مولانا محمد اکمل قادری راشدی،مولانا بشیر احمد شاد،مولانا پیر ناصر حسن، مولانا قاضی ارشد الحسینی، مولانا عبدالرحمن بہلوی صاحبزادہ مولانا احمد علی ثانی،صاحبزادہ عمیر عبدالہادی،مولانا مفتی ریاض جمیل اور مولانا ڈاکٹر شاہد اویس نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور قیام امن میں خانقاہوں، دینی مدارس اور علماء کرام کا بنیادی کردار ہے انہوں نے کہا کہ خانقاہوں میں آج بھی اللہ والے موجود ہیں جو لوگوں کا تزکیہ نفس کرنے اور ان کو معاشرہ کا کارآمد شہری اور نیک سیرت انسان بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر نسل نو میں ایمان اور دین داری ہے تو یہ انہی خانقاہوں اور علماء کا فیضان ہے جب تک یہ خانقاہیں اور دینی مدارس موجود ہیں اس وقت تک باطل قوتیں لوگوں کے اندر سے دین داری ختم نہیں کر سکتے اجتماع سے مولانا عبدالحمید، مولانا عبدالرب امجد، مولانا خالد محمودازہر،مولانا عباس غازی اور دیگر علماء و مشائخ نے بھی خطاب کیا