حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ نے تمام فتنوں کا مقابلہ کیا،قاری زوار بہادر
لاہور (نمائندہ خصوصی )جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ حضرت سید شیخ عبدالقادر جیلانی نے تمام فتنوں اور طوفانوں سے مقابلہ کیا اور اسلام کو نئی زندگی عطاء کی آج ان کے نام لیوا مشائخ کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان عمل میں آنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت غوث اعظم ؓ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب سے جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈاکٹر جاوید اعوان، رشید احمد رضوی،مولانا محمد نعیم،مولانا سرفراز قادری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ قاری محمد زوار بہادر نے مزید کہا کہ آج کے دور کا مسلمانوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ جعلی پیر ہیں جو غیروں سے بھی زیادہ اسلام کو نقصان پہنچارہے ہیں حضرت غوث اعظمؓ کی زندگی درس و دریس و عظ ونصیحت اور جہد مسلسل سے عبارت ہے جبکہ آج کا نام پیر جہل دھوکہ بازی جعل سازی اور تعویذگنڈے کے کاروبار کو روحانیت سے تعبیر کرتے ہیں جس کا پیران پیر کی پاکیزہ زندگی سے دور کا بھی تعلق نہیں انہوں نے کہاکہ پیر ان پیر حضرت غوث اعظمؓ کے آٹھ خلفا ء کا زمانہ پایا لیکن کبھی کسی کے دربار میں نہیں گئے۔ بلکہ بادشاہ ان کے دربار میں حاضری کیلئے آرزو مند رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے علماء ومشائخ کو سیرت غوث اعظمؓ پر عمل پیرا ہونے سے روحانیت اور عزت وعظمت نصیب ہو سکتی ہے بادشادہوں کے پیچھے دوڑنے سے نہیں۔