معاشرے کے تمام طبقات سماجی برائیوں کیلئے آگے آئیں،فاطمہ چدھڑ

    معاشرے کے تمام طبقات سماجی برائیوں کیلئے آگے آئیں،فاطمہ چدھڑ

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے خواتین پر تشدد کے خاتمے کی گرینڈ آگاہی مہم کا افتتاح پی سی ہوٹل کے کر سٹل ہال میں کیا گیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی تھے۔اس کے علاوہ وزیر سوشل ویلفیئر راجہ بشارت، پارلیمنیرینز،چیئرپرسن وویمن اتھارٹی مس کنیزفاطمہ چدھڑ،این جی او کے نمائندوں اور میڈیا پرسنز نے بھی شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی برائیوں کا خاتمہ تب ہی ممکن ہوسکتا ہے جب تک معاشرہ کے تمام ذمہ دار ان اپنا کردار ادا نہیں کریں گے۔

خصوصا تشددجیسی برائی کے لیے سرکاری اداروں، این جی اوز سول سوسائٹی،تعلیمی اداروں طلبا و طالبات، پالیمنٹیرینز سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔پنجاب و ویمن پروٹیکشن کی چیئرپرسن مس کنیزفاطمہ چدھڑ نے کہا کہ معاشرے سے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے بیداری شعور کے لئے ایک جامع آگاہی مہم شروع کرنے جارہی ہے جس میں پنجاب کے تمام اضلاع میں پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...