پارکوں کی جگہ پرتجاوزات برداشت نہیں کریں گے،جاوید حامد

پارکوں کی جگہ پرتجاوزات برداشت نہیں کریں گے،جاوید حامد

  



لاہور(پ ر)ایل بلاک ماڈل ٹاؤن میں ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان کی ہدایات کے مطابق پارکوں کی جگہ پر بننے والی تجاوزات ختم کرواتے ہوئے پی ڈی جیلانی پارک و ڈائریکٹر زون 1 جاوید حامد نے کہا کہ شہر کے پارکوں کو دوسرے بڑے شہریوں کیلئے رول ماڈل بنائیں گے۔سرکاری اور  پارکوں کی جگہ پر کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔ایل بلاک ماڈل ٹاؤن میں گذشتہ 12 سال سے قبضہ مافیا نے پارک کی جگہ پر دکانیں اور رہائشی کوارٹرز غیر قانونی بنا رکھے تھے۔  پارکوں کی حدوں میں دکانوں سمیت دیگر تجاوزات کا خاتمہ آئین اور قانون کے دائرے کار کے مطابق کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان کے احکامات کے مطابق شہر کے پارکوں کو سر سبز اور شاداب بنانے کیلئے تمام وسائل بروائے کار لارہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...