ایف بی آر کا فکسڈ ٹیکس مسودہ انتہائی مفید ثابت ہو گا
لاہور (سٹی رپورٹر)الخدمت گروپ شاہ عالم مین مارکیٹ کے صدر ملک سلیم نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنایا گیا فکس ٹیکس مسودہ انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ جس سے تاجربرادری اور ایف بی آر کے درمیان جاری خوف کی فضا کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 5550 ارب کا ٹیکس ہدف صرف اور صرف تاجر برادری کے مشاورت سے کی ہوئی اصلاحات سے ہی ٹارگٹ پورا ہوگا۔تاجر برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن عرصہ دراز سے ٹیکس معاملات میں اصلاحات کی اشد ضرورت تھی موجودہ نظام میں رشوت کا بازار گرم کرنے کے لئے بہت زیادہ راستے ہیں جس کی وجہ سے سالانہ اربوں روپے رشوت کی نذر ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ملکی خزانہ ہر دور میں خالی نظر آتارہا ہے۔ ا