مرغزار کو بہترین سوسائٹی بنانے پر ممبران کی عہدیداروں کے اعزازمیں تقریب

مرغزار کو بہترین سوسائٹی بنانے پر ممبران کی عہدیداروں کے اعزازمیں تقریب

  



لاہور (پ ر) اسٹیٹ انٹر پرائزز آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ (مرغزار کالونی) کے ایم اور این بلاک کے ممبران نے صدر سوسائٹی چودھری شہزاد احمد چیمہ، سیکرٹری جنرل سہیل انور رانا اور انتظامی کمیٹی کی کارکردگی کو سراہنے کیلئے غوثیہ پارک میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر صدر سوسائٹی کو ان کی بہترین کارکردگی پر شیلڈ بھی دی گئی۔ صدر سوسائٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت 90 فیصد سے زائد سڑکیں تعمیر ہو چکی ہیں۔ 80 فٹ مین روڈ کو مزید 10 فٹ کشادہ کردیا گیا ہے، سیکورٹی کے نظام کو مزید بہتر کیا گیا ہے مرغزار میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس پر جلد تعمیر شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انتظامیہ کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ چودھری صدیق جاوید فنانس سیکرٹری سوسائٹی اور ممبران ایم، این بلاکس نے انتظامیہ کمیٹی بالخصوص صدر سوسائٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے بہترین اقدامات سے مرغزار کالونی کا شمار لاہور کی بہترین آبادیوں میں ہونے لگا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...