ملکی مسائل حل کرنے کی چابی بھٹو خاندان کے پاس ہے

ملکی مسائل حل کرنے کی چابی بھٹو خاندان کے پاس ہے

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام کو سلیکٹڈ حکومت سے نجات حاصل کر نے کے لئے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانا ہو گا ثابت ہو گیا ہے کہ ملکی مسائل کو حل کرنے کی چابی صرف اور صرف بھٹو خاندان کے پاس ہے تبدیلی سرکار کی نام نہاد تبدیلیوں سے تواس کے اپنے ورکرز بھی تنگ آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں اس ناکام حکومت نے ماسوائے مایوسی کے عوام کوکچھ نہیں دیا ملک میں سیاسی ومعاشی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ وزیرا عظم کا استعفیٰ نہیں بلکہ ملک میں فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہے،حکومتی نا اہلی سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہو گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4