عمر جاوید بٹ نے الیکشن سے قبل کئے تمام وعدے پورے کئے
لاہور (سٹی رپورٹر)،انجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس کے صدر عمر جاوید بٹ کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پارکنگ کے لئے یلو لائن کی منظوری پر شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر خوشی سے نہال ہو گئے،تاجروں کا کہنا ہے کہ عمر جاوید بٹ نے الیکشن سے قبل جو وعدے کئے وہ وفا کئے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی نوجوان اور کام کے جذبہ سے سرشار قیادت کا ہونا کسی بھی ادارے کے لئے ایک نعمت ہے ہم تمام تاجر عمر جاوید بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ڈی پوائنٹ پلازہ کو قبضہ مافیا سے آزاد کروانے میں خصوصی محنت اور کوشش کی ہے۔
،مزید انہوں نے پارکنگ کے مسئلے کے حل کے لئے یلو لائن کا منظوری کروائی ہے جو بلا شبہ ایک ایسا کام ہے جس سے تاجر برادری سکون کا سانس لے گی۔