کشمیریوں کو مودی کے رحم و کرم پر چھوڑنا زیادتی ہے،وقار باجوہ

کشمیریوں کو مودی کے رحم و کرم پر چھوڑنا زیادتی ہے،وقار باجوہ

  



لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدر وقاراحمد باجوہ، جنرل سیکرٹری چوہدری جمشید چیمہ،نائب صدر محمدعامرقریشی،سیکرٹری اطلاعات چوہدری فلک شیرچیمہ،رانامحمدعثمان اورنثاراحمدباجوہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی انتہائی ابتر حالت زاروہاں مقتدرقوتوں کی طرف سے فوری مداخلت کی متقاضی ہے۔کشمیر بحران کسی طوفان کاپیش خیمہ ہے،آٹھ ملین کشمیریوں کوجنونی مودی کے رحم وکرم پرچھوڑنازیادتی ہے۔ مودی مائنڈ سیٹ امن اور انسانیت کیلئے زہرقاتل ہے،مقتدرقوتیں لفاظی چھوڑیں اور دوٹوک اندازمیں مودی کامحاسبہ کریں کیونکہ اگرخدانخواستہ دوایٹمی ملکوں کے درمیان جنگ چھڑگئی تو دنیا کاکوئی ملک اس آگ سے محفوظ نہیں رہے گا۔شیرخوار بچوں اورخواتین سمیت دنیا کے کئی ارب انسانوں کوانتہاپسندنریندرمودی کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ وقاراحمدباجوہ،چوہدری جمشیدچیمہ، محمدعامرقریشی، چوہدری فلک شیرچیمہ نے مزید کہا کہ نریندرمودی نے اکھنڈ بھارت کا شیرازہ بکھیردیا، بھارتی عوام اس کا اشتعال انگیز طرزسیاست مستردکردیں۔جس وقت تک بھارت کی باگ ڈور مودی کے ہاتھوں میں ہے اس وقت تک اسے کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4