بلاول بھٹو کا لاہور میں شاندار استقبال کریں گے،عزیز الرحمن چن
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر لاہور تنظیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو کی لاہور آمد پر استقبال کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا اجلاس کی صدارت جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری منظور احمد، اسلم گل اور عزیز الرحمن چن نے کی اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی ذاہد ذوالفقار خان، امجد جٹ، جمیل منج، اشرف بھٹی، شاہد عباس، آصف ناگرہ، عدنان گورسی، علامہ یوسف اعوان، زاہد علی شاہ،، منیر ڈگراں، راؤ اشرف، نرگس خان، سونیا خان، شاہدہ جبیں، کنول، نورین سلیم، وحید عالمگیر کے علاوہ دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے لاہور اور پنجاب کے قائدین نے خطاب کیا۔
تے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلال بھٹو کی لاہور آمد پر بھرپور خطاب کیا جائے گا اور 18 دسمبر کو رائیونڈ میں ورکرز کنونشن ہو گا جس میں بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ پنجاب کے قائدین خطاب کریں گے۔ ورکرز کنونشن میں پنجاب بھر سے قائدین، عہدیدار اور کارکنان شرکت کریں گے۔