میڈیکل کالج کی طالبہ کا اعزاز

    میڈیکل کالج کی طالبہ کا اعزاز

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی خواتین وسطی پنجاب کی نائب ناظمہ بشری صادقہ کی صاحبزادی ڈاکٹر حافظہ عائشہ طاہر کی فیصل آباد میڈیکل کالج سے نمایاں کامیابی اور25گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حمیرا طارق، ثمینہ سعید،صدر صوبہ وسطی پنجاب ربعیہ طارق نائب ڈاکٹر زبیدہ جبیں،نازیہ توحید صدر ضلع لاہور زرافشاں فرحین نے مبارک باد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت فرمائے اور والدین، تحریک اور امت کا سرمایہ بناے۔دنیا اور آخرت کی کامیابیاں عطا فرمائے۔ ربیعہ طارق نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ تحریکی بہنیں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کررہی ہیں اورتحریکی زمہ دار بہنوں کے بچوں کی کامیابیاں بے انتہا تقویت اور مسرت کا باعث ہوتی ہیں۔

کہ وہ ایک مثالی مسلم خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔اور اللہ کی نصرت ہمارے ساتھ ہے۔اللہ تعالی ہر شر سے اپنی پناہ میں رکھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...