جمبر، آئل ٹینکر کے  ٹائروں میں آگ لگ گئی

جمبر، آئل ٹینکر کے  ٹائروں میں آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمبر(این این آئی)قومی شاہراہ پر جمبر کے نزدیک آ ئل ٹینکر کے ٹائروں میں آگ لگ گئی، موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے آئل ٹینکر روڈ سے دورکھیتوں میں اتارکر آگ کو بجھا دیا۔تر جمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق قومی شاہرہ پر جمبر کے قریب اچانک ایک آئل ٹینکر کے ٹائروں میں آگ لگ گئی۔آئل ٹینکر میں آگ کی اطلاع ملنے پرموٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئیں اور آئل ٹینکر کو سڑک سے دور ایک کھیت میں اتار لیا گیا جہاں ریسکیو آپریشن کرکے آگ پر قابو پایا گیا۔ذرائع کے مطابق موٹر وے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی نے جائے حادثہ کو ایک بڑے نقصان سے بچا لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -