سوشل میڈیا پر میری عمر کا اندراج غلط ہے،بابرہ شریف

سوشل میڈیا پر میری عمر کا اندراج غلط ہے،بابرہ شریف
 سوشل میڈیا پر میری عمر کا اندراج غلط ہے،بابرہ شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ بابرہ شریف نے اپنی اصل عمر بتا کر سوشل ویب سائٹ وکی پیڈیا کو غلط ثابت کردیا۔ویسے تو خواتین اپنی عمر چھپاتی ہیں لیکن برسوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پر عمدہ اداکاری سے راج کرنے والی فلمسٹار بابرہ شریف نے اپنی اصل عمر بتا کر سوشل ویب سائٹ وکی پیڈیا کو غلط ثابت کردیا۔پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ بابرہ شریف کے تذکرے کے بغیر ہمیشہ ادھوری ہے، ان کے چاہنے والے ہمیشہ اداکارہ سے متعلق خبروں کی تلاش میں رہتے ہیں۔وکی پیڈیا کے مطابق بابرہ شریف کی تاریخ پیدائش 10 دسمبر ہے اور اسی لئے انہیں دنیا بھر سے چاہنے والوں کے فون کالز موصول ہونے لگتے ہیں لیکن اس بار بابرہ شریف نے خود اپنے ایک آڈیو پیغام میں اپنی اصل عمر بتا دی۔
اداکارہ کے مطابق ان کی تاریخ پیدائش 20 مارچ 1964 ہے، جب کہ وہ میڈیا کی شکر گزار ہیں جنہوں نے اس حوالے سے مجھ سے رابطہ کیا، اب سب کو میری اصل عمر پتہ چل جائے گی۔

مزید :

کلچر -