کرپشن کیخلاف جنگ میں کامیابی ترقی کی ضمانت ہے،آئی جی سندھ

کرپشن کیخلاف جنگ میں کامیابی ترقی کی ضمانت ہے،آئی جی سندھ

  



 کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف شعبہ زندگی سمیت ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی کا دارومدار بدعنوانی کا جڑ سے خاتمہ اور اسکے خلاف جنگ میں من حیث القوم اپنے کردار کوناصرف انفرادی بلکہ اجتماعی طور پر بھی انتہائی جراُت اور بہادری سے یقینی بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت آئی جی سندھ میری تمام ترکوششوں میں محکمہ پولیس سندھ کے جملہ امور واقدامات کو ہرسطح پرصاف شفاف اور غیرجانبدارنہ بنانا اور میرٹ کی حوصلہ افزائی کرنا سرفہرست ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ایک ایسا زہر ہے جو اپنی مختلف اشکال میں کسی بھی معاشرے کو نشانہ بناتے ہوئے ناصرف اسکے زوال کا سبب بنتا ہے بلکہ ایسے معاشروں میں جرائم بھی عام ہوجاتے ہیں۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ انسداد بدعنوانی کے دن کو عالمی سطح پرمنانے کامقصد لوگوں کوبدعنوانی کیخلاف متحرک کرنا اور انھیں بدعنوانی سے ہونیوالے معاشی اور اقتصادی نقصانات سے آگاہی دینا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...